ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  جی میل، یوٹیوب سمیت اہم خدمات اچانک نصف گھنٹے تک معطل، صارفین پریشان

 جی میل، یوٹیوب سمیت اہم خدمات اچانک نصف گھنٹے تک معطل، صارفین پریشان

Mon, 14 Dec 2020 20:14:02    S.O. News Service

نئی دہلی14دسمبر(آئی این ایس انڈیا) جی میل کی سب سے مشہور ای میل سروس رک گئی۔جی میل کے علاوہ، گوگل کایوٹیوب اور دیگر خدمات بھی کام نہیں کرنے لگیں۔گوگل کی میسجنگ سروس ہینگ آؤٹ بھی آف لائن دکھائی دینے لگی جس کی وجہ سے دنیابھرکے لاکھوں صارفین نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مسائل بیان کیے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب، گوگل ڈرائیو بھی کام نہیں کررہی ہے۔ دنیابھرمیں لاکھوں افراد ان خدمات کو ذاتی اور کاروباری مقاصدکے لیے استعمال کرتے ہیں۔ گوگل پلے اسٹور، شیئر اور اسپریڈشیٹ بھی کام نہیں کررہی ہیں۔ تاہم گوگل سرچ کام کررہی ہے۔ گوگل نے ابھی تک اس مسئلے کا جواب نہیں دیا ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ کوئی تکنیکی مسئلہ ہے یاکسی قسم کاسائبرحملہ ہے۔جیسے ہی گوگل کے جی میل، یوٹیوب جیسی خدمات کی خبریں آئیں توسوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ شروع ہوگئی۔ صارفین نے بہت دلچسپ تفریحی میمز اور ٹویٹس کے ذریعے اپنانقطہ نظرپیش کیا۔


Share: